Perfect Money کے وکلا کے ایک گروپ نے دیگر ادائیگی کے سسٹمز کے تجربات کا تجزیہ کیا اور ایک ایسا منفرد سسٹم تیار کیا، جو گاہکوں کے فنڈز کی سلامتی کا تحفظ اور ضمانت رکھتا ہے۔ ایک دانشمندانہ خطرات کی تقسیم کی پالیسی پر غور کرتے ہوئے، Perfect Money کے تجزیہ کاروں نے سسٹم کی سیکورٹی کو درپیش تمام ممکنہ خطرناک حرکات اور خطرات کی قدر پیمائی کی کوشش کی۔ Perfect Money سرمایہ کاری کی سرگرمیوں پر عمل نہیں کرتی اور ایسے سسٹم ٹولز کو رد کردیا ہے جو صارفین کے فنڈ کی سرمایہ کاری کرتے ہوئے منافع کماتے ہیں۔ اس حقیقت کی بنا پر Perfect Money اُن خطرات کی اکثریت سے محفوظ ہے، جو معیار بینکوں اور ادائیگی سسٹمز پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
Perfect Money کی اعتمادیت اور استحکام انٹرنیٹ پر موجود درجنوں ایکسچینجرز کے ساتھ اشتراک پر مبنی ہے، جو اپنا کاروبار ایک طویل عرصہ سے انجام دیتے آرہے ہیں اور الیکٹرانک کرنسی ایکسچینج کے شعبہ میں، اپنے آپ کو ایک منظورہ شدہ، محفوظ اور مستحکم کاروبارکے طور پر ظاہر کیا ہے۔
ایکسچینج پارٹنرز شراکت داروں کے باہمی تعلقات کے ڈھانچہ میں، PM کے تبادلے کے ذریعہ تعاون کرتے ہیں۔ وہ Perfect Money کی کسی بھی مقدار والی رقم کو 24 گھنٹوں میں ایکسچینج کی فراہمی کرنے والے سسٹم کے ضامن ہیں۔
ہمارے گاہکوں کے فنڈ کے تحفظ کی ایک اور ضمانت کثیر منصوبہ اور کثیر کرنسی کے اکاؤنٹس ہیں، جو عمومی طور پر Perfect Money کو بڑے اقتصادی اُتار چڑھاؤ اور کرنسیوں کی شرح اور میٹلز کی تبدیلوں سے اعلیٰ سطح کی لچک اور مزاحمت فراہم کرتے ہیں۔
ہمارے گاہکوں کے فنڈز کے تحفظ کی ضمانت، کثیر مرحلہ جاتی دانشمندانہ حفاظتی نظام کے ذریعہ ڈیٹا سیکیوریٹی کے شعبہ میں تازہ ترین سائنسی تحقیقات کے ذریعہ دی جا سکتی ہے۔ Perfect Money سے متعلق مزید معلومات کے لئے، براہِ کرم خصوصیات کے حصّہ میں پڑھیں۔
Perfect Money اس بات کو سمجھتی ہے کہ ہمارے صارفین کے مالیاتی تحفظ کی سطح ، پوری کمپنی کے وقار پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اور چونکہ کسی بھی کمپنی کے لئے وقار اور نام ہمیشہ سب سے مقدّم درجہ رکھتا ہے، ہم اپنے صارفین کو فراہم کئے جانے والے مالیاتی تحفظ کو اعلیٰ ترین ترجیح دیتے ہیں، تاکہ ہم مالیات کے سلسلہ میں اپنی کارکردگی کے دوران، تمام کاروباری اصولوں اور روایات پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کی کوشش کر سکیں۔ |