قانونی بنیادیں اور دستاویزات
Perfect Money رجسٹریشن نمبر 15559 (آزاد جزیرہ انجوآن، یونین آف کوموروس) کے ساتھ ایک بین الاقوامی مالیاتی لائسنس کے ذریعے مجاز فراہم کار کے طور پر کام کرتی ہے۔
Perfect Money ادائیگی کے نظام کے قانونی معلومات کے صفحے پر ہم نے اپنے گاہکوں کے ساتھ تعامل میں رہنمائی فراہم کرنے والی تمام اہم پالیسیوں اور دستاویزات کی فہرست دے دی ہے۔ ہم شفافیت اور بین الاقوامی معیارات کی تعمیل یقینی بناتے ہیں تاکہ ادائیگی کے نظام میں محفوظ اور بہتر کارکردگی والی خدمات فراہم کر سکیں: رقوم کی منتقلی، کرنسیوں کا تبادلہ، آن لائن کاروباروں میں تاجروں کی ادائیگی کی قبولیت اور قیمتی دھاتوں میں سرمایہ کاریاں۔ نیچے ہماری پالیسیوں اور دستاویزات کی مکمل فہرست دی گئی ہے:
1. 1. انسداد منی لانڈرنگ (اے ایم ایل) پالیسی
Perfect Money منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لئے پر عزم ہے۔ ہماری اے ایم ایل پالیسی میں مشکوک سرگرمیوں کا سراغ لگانے، انہیں روکنے اور ان کی اطلاع دینے کے طریقہ ہائے کار اور ان پر قابو پانے کے اقدامات کی تفصیل دی گئی ہے۔ ادائیگی کے نظام میں دیانت داری یقینی بنانے کے لئے ہم ضوابط کے پابند ہیں اور بہترین اے ایم ایل طریقوں کی پیروی کرتے ہیں
2. 2. صارفی معاہدہ اور استعمال کی شرائط
"صارفی معاہدہ اور استعمال کی شرائط" کی دستاویز میں Perfect Money کی خدمات استعمال کرنے کی شرائط کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ اس میں اکاؤنٹ بنانے، استعمال کی پالیسیز، لین دین کرنے کے اصول، اور صارف کی ذمہ داریوں کی معلومات شامل ہیں۔ ادائیگی کا نظام استعمال کرنے سے صارفین اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ وہ ان شرائط پر عمل کریں گے۔
3. 3. اپنے گاہک کو جاننے (کے وائی سی) کی پالیسی
دھوکہ دہی اور غیر قانونی سرگرمیاں روکنے کے لئے ہماری کے وائی سی پالیسی ہمارے گاہکوں کی شناختوں کی تصدیق یقینی بناتی ہے۔ پالیسی میں صارفین سے درکار دستاویزات اور شناختی تصدیق کے طریقے بیان کیے گئے ہیں۔ اس کا مقصد ہمارے ادائیگی کے نظام کی سیکیورٹی کو محفوظ رکھنا اور گاہکوں کا اعتماد بڑھانا ہے۔
4. 4. ڈیٹا کے تحفظ کے عمومی ضابطوں (جی ڈی پی آر) کی پالیسی
جی ڈی پی آر کے ذریعے Perfect Money اپنے صارفین کا ڈیٹا محفوظ کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ ہماری جی ڈی پی آر پالیسی میں وضاحت کی گئی ہے کہ ہم کس طرح شخصی معلومات اکٹھی کرتے، استعمال کرتے، ذخیرہ کرتے اور ان کی حفاظت کرتے ہیں۔ ہم صارف کی رازداری برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین پر عمل کرتے ہیں۔
5. 5. خطرے کے خود کار نظم کے ماڈلز کی پالیسی
اس پالیسی میں Perfect Money میں خطرے کے نظم کے لئے خود کار ماڈلز کا استعمال بیان کیا گیا ہے۔ اس میں لین دین کی نگرانی، بے قاعدگی معلوم کرنے اور خطرے کے مؤثر نظم کے لئے کمپیوٹرائزڈ سسٹمز استعمال کرنے کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ہمارا ہدف جدید ترین اور ترقی یافتہ ٹیکنالوجیز کے ذریعے ادائیگی کے نظام اور ادائیگی کے طریقوں کی حفاظت اور ان پر اعتماد میں اضافہ کرنا ہے۔